الإثنين، 04 ربيع الثاني 1446| 2024/10/07
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    17 من ربيع الاول 1446هـ شمارہ نمبر: 1446 AH / 024
عیسوی تاریخ     منگل, 17 ستمبر 2024 م

پریس ریلیز

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس میں خواتین کے شعبہ کا

فلسطین کی بابرکت سرزمین کو آزاد کرانے کے لیے مسلم افواج کے نام ایک کھلا خط

)ترجمہ)

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس میں خواتین کے سیکشن کی حیثیت سے ہم نے آج اس عظیم امت مسلمہ کی خواتین کی طرف سے مسلم سرزمین کی افواج میں موجود اپنے مخلص بھائیوں، والد، چچاؤں اور بیٹوں کے نام ایک کھلا خط شائع کیا ہے، جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس قاتل یہودی وجود سے فلسطین کے مسلمانوں کا دفاع کرنے کے اپنے اسلامی فریضے کو پورا کریں۔  اور اس مقدس سرزمین کے ایک ایک انچ کو اس قاتل یہودی وجود کے قبضے سے آزاد کرائیں۔ اس خط کا کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا اور اسے تمام براعظموں میں موجود  کمیونٹیز، سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا جائے گا۔

 

گزشتہ 11 ماہ کے دوران غزہ میں 40 ہزار سے زیادہ افراد کو قتل کیا جا چکا ہے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ مسلم ممالک سمیت دنیا بھر کی حکومتیں اس خون کی ہولی کوخاموش تماشائی کے طور پر دیکھتی رہی ہیں اور  انہیں اس  قتلِ عام کو  روکنے کی کوئی سیاسی خواہش  بھی نہیں ہے۔ درحقیقتمسلم ممالک کی بہت سی حکومتوں نے کئی دہائیوں سے اپنے امن معاہدوں، نارملائزیشن، سفارتی تعلقات کے ذریعے اس نسل کش وجود کے ساتھ اقتصادی تعاون کے ذریعے یہودی قبضے کا ہاتھ مضبوط کیا ہے۔ مغرب کے مقرر کردہ  اور مغرب کی خدمت کرنے والے مسلم دنیا کے ایجنٹ حکمرانوں اور حکومتوں نے اس خونریز وجود کے فرنٹ لائن محافظ  کے طور پر کام کیا ہے اور اس کے خلاف  اٹھنے والی کسی بھی تحریک کو روکا ہے۔ انہوں نے مظلوم مسلمانوں سے مکمل  دستبرداری کا اظہار کیا  ہے، یہودی وجود اور اس کے مغربی استعماری مددگاروں کے ساتھ اپنی وفاداری کا کھلے عام مظاہرہ کیا ہے، اور اپنے فوجیوں کو بیرکوں  کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے جبکہ امت کا  خون بہہ رہا ہے۔

 

لہٰذا مسلم افواج میں ہمارے مخلص اور بہادر بھائیوں کے کندھوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور مسلمانوں کے محافظ اور نجات دہندہ کی حیثیت سے اپنی اسلامی ذمہ داری کو قبول کریں کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جن کے پاس  اس  کینسر نما   قبضے کو  ختم کرنے اور اس قتل عام کو  ہمیشہ کے لیے روکنے کی  مادی طاقت  یعنی ٹینک، طیارے، گولہ بارود اور سپاہی موجود ہیں۔ بےشک ان کی تمام تر تربیت، ہتھیار اور فوجی طاقت، اگر اپنی امت کی حفاظت اور اس کی سرزمین کو آزاد کرانے کے لیے نہیں  تو اورکس لیے ہے؟ مزید یہ کہ، سات دہائیوں پر محیط اس نسل کشی اور نکبہ کا خاتمہ  جنگ بندیوں  سے نہیں ہوگا۔ بلکہ اس قاتلانہ اور  وحشیانہ قبضے سے فلسطین کی پوری سرزمین کی آزادی ہی فلسطین کے مسلمانوں کی قتل و غارت گری، درد اور مصائب کا خاتمہ کرے گی۔ اور یہ ایک ایسی فوج کو متحرک کیے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا جو ایمان کی طاقت سے لبریز  ہو۔

 

اس امت مسلمہ کی خواتین کی حیثیت سے ہم مسلم افواج میں اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ  آخرآپ کب  تک پس پردہ رہیں گے جبکہ آپ کی امت کو نیست و نابود کیاجا  رہا  ہے اور سرزمین اقصیٰ کی بے حرمتی کی جا رہی ہے؟!! آپ اپنے رب سبحانہ تعالی  کو کیا جواب دیں گے جب وہ آپ سے سوال کرے گا  ﴿وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاء وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَـذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا''اور کیا  وجہ ہے کہ تم اللہ کے راستے میں اور ان بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اس بستی سے نکال لے جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور ہمارے لیے اپنے پاس سے کوئی حمایتی بنا دے اور  کوئی مددگار کھڑا کر دے''۔ (النساء: 75)  ہم آپ  سے مطالبہ کرتے  ہیں کہ اٹھ کھڑے ہوں اور ان بزدل غدار مسلمان حکمرانوں کےتخت  الٹ دیں جنہوں نے آپ کا نام داغدار کر دیا ہے، اور ہماری مسلم  سرزمین کے درمیان، استعمار کی  مسلط کردہ قوم پرستی کی ان جھوٹی سرحدوں کو ختم کریں اور اپنی فلسطینی   ماؤں اور بچوں کے دفاع کے لئے القدس کی طرف مارچ کریں۔ اور اسلامی قیادت اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نظام یعنی نبوت کے نقشِ قدم پر قائم  ہونے والی خلافت کے قیام کے لیے اپنی نُصرہ ( مادی مدد) فراہم کریں جو مسلمانوں کی نگہبان، محافظ اور ڈھال ہے۔ صرف یہی  وہ ریاست ہے جو آپ کو اپنی امت اور دین کا  دفاع کرنے والے نجات دہندہ اور محافظ کے طور پر، اپنے حقیقی کردار کو پورا کرنے کے لئے متحرک کرے گی جیسا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا حکم ہے، آپ کو مسلمانوں کا ہیرو بنائے گی اور آپ کے نام کو عزت  بخشے  گی۔ آپ صلاح الدین ایوبی ؒ، محمد بن قاسمؒ اور محمد الفاتح ؒ   جیسے عظیم رہنماؤں اور کمانڈروں کے  ورثاء ہیں۔  لہٰذا اقصیٰ کی آزادی سمیت اپنے دین کے لیے عظیم فتوحات حاصل کرنے کی، ان عظیم شخصیات کی میراث کو قبول کریں۔ پس  ہر گز تاخیر نہ کریں! اب وقت عمل کرنے کا ہے!

 

خط تک رسائی کے لیے لنک:

     https://hizb-ut-tahrir.info/ur/index.php/پمفلٹ/سینٹرل-میڈیا-آفس/3614.html

خط کے ساتھ ویڈیو کا لنک:

https://htmedia.htcmo.info//CMO_WS/2024/09/Call_To_Muslim_Arm_17092024Urdu.mp4

 

 

شعبہ خواتین کے مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizbuttahrir.today
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک